13.84 کروڑ روپے کا فراڈ، سات ملزمان کے خلاف چارج شیٹ ڈائر

0
0

ہبلاس ای کامرس پرائیویٹ لمیٹڈراجوری نے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کی:سی بی جموں
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ اقتصادی جرائم ونگ کرائم برانچ جموں نے ایف آئی آر نمبر76/2019 زیر سیکشن420,آر پی سی ، P-120 کے تحت پیرپنجال علاقے (راجوری-پونچھ) سے تعلق رکھنے والے عام لوگوں سے 13.84 کروڑ روپے ہتھیانے کے لیے سات دھوکے بازوں کو چارج شیٹ کیا۔واضح رہے ہبلاس ای کامرس پرائیویٹ لمیٹڈراجوری نے یہاں کی عوام کو بڑے پیمانے پر چونا لگایا جس پر کرائم برانچ جموں نے کاروائی کرتے ہوئے عدالت میں 1160 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ پیش کی۔تحقیقات کے دوران ثابت کیا گیاکہ کمپنی کے آڑ میں، مالک اور اس کے ملازمین نے شکایت کنندہ اور دیگر بے قصور لوگوں کو اس وعدے کے ساتھ رقم جمع کرانے پر آمادہ کیا کہ کمپنی ان کی سرمایہ کاری کی رقم کو 15 دنوں کے اندر اندر دوگنا کر دے گی لیکن کمپنی نے عام لوگوں کو چونا لگایا۔واضح رہے سی بی نے طارق محمود ولد محمد عزیز ساکنہ چھنگاں مینڈھر، پونچھ (مالک)،محمد طیب چودھری ولد محمد بشیر نسیم سکنہ پنہڈ، تحصیل کوٹرنکا، راجوری،سجاد احمد ولد جان محمد ساکنہ چمبیتار تحصیل کوٹرنکا، ضلع راجوری،سید اسرار شاہ بخاری ولد جمیل حسین شاہ سکنہ بہروٹ، تحصیل تھنہ منڈی ضلع راجوری،محمد شیراز عرف شیراز میر ولد محمد رفیق ساکنہ گاؤں اْجھان کسیاں تحصیل درہال ضلع راجوری،حال ایتی راجوری،مرتضیٰ محمد ولد محمد بشیر سکنہ چک بنولہ مینڈھر ضلع پونچھ،امتیاز احمد ولد محمد عزیز ساکنہ چھنگاں مینڈھر ضلع پونچھ کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں پیش کی گئیa

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا