میرواعظ کی نئی دہلی طلبی سیاسی انتقام گیری: خورشید عالم

0
0

نئی دہلی کشمیر میں آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے
کے این ایس
سرینگرپی ڈی پی نے قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے حریت (ع) چیرمین میر واعظ عمر فاروق کو سمن جاری کرتے ہوئے نئی دہلی طلب کرنے کی کارروائی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اسے ریاست کی مسلم آبادی کے احساسات و جذبات کے ساتھ کھلواڑ کی ایک کوشش قرار دی ہے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کو موصولہ بیان کے مطابق پی ڈی پی نے قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے حریت (ع) چیرمین میر واعظ عمر فاروق کو منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ تاچھ کے لیے نئی دہلی طلب کرنے کی کارروائی کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر محمد خورشید عالم نے قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے حریت (ع) چیرمین میر واعظ عمر فاروق کو پوچھ تاچھ کے لیے نئی دہلی طلب کرنے پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ بھاجپا سرکار ملک بھر میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے دوران فرقہ پرستی پر ووٹ حاصل کرنے کے لیے کشمیریوں کو عذاب و عتاب میں مبتلا کررہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ ملک میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کشمیر میں حقیقی جمہوریت کے لیے تازیانے سے کم نہیں ہے۔بھاجپا کے ان اقدامات کا مستقبل میں کٹھن نتائج نکلنے کے امکانات ہے اور نئی دہلی میں براجمان لوگوں کو اس بات کا ادراک حاصل ہونا چاہیے کہ وہ اس طرح کا وطیرہ اپناکر کشمیرمیں آگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ میرواعظ کو این آئی اے کی جانب سے سمن جاری کئے جانے کو سیاسی انتقام گیری سے تعبیر کرتے ہوئے خورشید عالم کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کو لگتا ہے کہ اس طرح کے ظالمانہ اور عوام کش اقدامات سے وہ کشمیریوں کو دبانے میں کامیاب ہوں گے تو انہیں یہ سمجھ لینا چاہیے کہ کشمیری عوام اس طرح کے جابرانہ اقدام کا مردانہ وار مقابلہ کریں گے۔سرکار کو چاہیے کہ وہ کشمیری عوام کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے اس طرح کی کارروائیوں سے باز آجائے اور یوں کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ کر انہیں پشت بہ دیوار کرنے کا سلسلہ ترک کیا جانا چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا