یواین آئی
نئی دہلیوزیر اعظم نریندر مودی نے آج لوک سبھا انتخابات کے اعلان کو جمہوریت کاتہوار بتاتے ہوئے ملک کے تمام باشندوں سے ریکارڈ تعداد میں ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل کی۔مسٹر مودی خاص طور پر نئے ووٹر وں سے بڑی تعداد میں حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے اتوار کو امید ظاہر کی کہ ان انتخابات میں ووٹوں کا فی صد تاریخی ہوگا۔انہوں نے الیکشن کمیشن ، تمام حکام اورحفاظتی عملہ کو نیک خواہشات پیش کیں جو آزادانہ اور غیرجانب دار انہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے ہرممکن کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو الیکشن کمیشن پر فخر ہے۔