لاقہ میں فوج کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری
دیپک شرما
کشتواڑکشتواڑ میں گزشتہ رات نو بجے کے قریب اسراریہ محلہ میں ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کے پی ایس او دلیپ کمار سے نا معلوم بندوق برداروں نے نقاب کی حالت میں بندوق چھین لی ۔وہیں بندوق برداروں نے جن کے پاس ایک رائیفل اور ایک پستول تھی نے دلیپ کمار سے بندوق کی نوک پر گولی مارنے کی دھمکی دیکر بندوق مانگی ۔ اسی سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار پی ایس او کا کل رات کے نو بجے کے قریب فون آیا کہ کمرہ میں نا معلوم دو افراد نقاب لگا کرآئے اور مجھے بندوق کی نوک پر ہتھیار دینے کو کہا اور کہا کہ اگر ہتھیار نہیں دیا تو ہم بیٹے کو گولی مار دیں گے۔ بیٹے کو مارنے کی دھمکی پر کانسٹیبل دلیپ کمار نے انہیں الماری میں ہتھیار دکھایا اور نقاب پوش نے ہتھار لینے میں کامیابی حاصل کی۔اس ضمن میں دلیپ کمار نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کو فون پر رابطہ کیا اور اس بارے میں جانکاری دی جس پر ڈپٹی کمشنر نے ایس ایس پی کشتواڑکو بنذریعہ فون رابطہ کر کے سرچ آپریشن جاری کرنے کا احکامات دئے جس پر کشتواڑ پولیس سی آر پی ایف اور آرمی نے مشترکہ طور پرآپریشن جاری کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز جب تک نہ انکو پکڑنے میں کامیاب نہ ہوگی تب تک