گورنر موصوف کے بلاکس ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کروانے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا
لازوال ڈیسک
ادھمپور//پینتھرز پارٹی کے ریاستی صدر اور سابق ممبر اسمبلی مسٹر بلونت سنگھ منکوٹیہ نے گورنر موصوف کے بلاکس ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کرانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ صرف محض پینتھرز پارٹی ہمیشہ سے پنچایتوں کو مکمل حقوق دلانے کے حق میں آواز اٹھاتی رہی ہے ۔منکوٹیہ نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ صرف پینتھرز پارٹی ہی ہمیشہ پنچایتوں مکمل حقوق دلانے کے حق کے لئے آواز بلند کرتی رہی ہے اور اسی کے متعلقہ پینتھرز پارٹی نے اس ماہ 2 مارچ کو تمام پنچوں سرپنچوں کو سمانت کر اس مطالبے کو دہرایا تھا کہ بلاکس ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کروا کر پنچایتوں کو مکمل حقوق ملے۔ جس سے ترقی عوام کی سطح پر ہو سکے۔ وہیں آج گھر گھر بیداری مہم پاٹٹا پنچایت میں چلایا گیا جہاں منکوٹیہ نے عوام کو نشہ پانی و بجلی کے اہم مسائل پر آگاہ کیا اور اسی کے چلتے منکوٹیہ نے کہا کہ پنچایتوں کو مکمل حقوق ملنے ہی عوام کی سطح پر ترقی ممکن ہو سکتی ہے اور پینتھرز پارٹی ہمیشہ سے اس کے لئے جدوجہد کرتی رہی ہے۔