عرب اتحاد نے حوثیوں کا ڈرون مار گرایا،ملبہ گرنے سے چارشہری زخمی

0
0

یو این این
صنعا یمن میں آئینی حکومت کی حمایت میں سرگرم عرب فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایران نوازحوثی باغیوں کا ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ مار گرایاہے، ڈرون طیارے کا ملبہ گرنے سے چار شہری زخمی ہوگئے اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ تباہ ہونے والے ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے لیا گیا،تحقیق سے پتا چلا ہے کہ تباہ ہونے والا ڈرون ایرانی ساختہ ہے جو یمن میں حوثیوں کو جنگی مقاصد کے لیے فراہم کیا گیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ جمعہ کے روز مقامی وقت کے مطابق دن 12 بج کر 24 منٹ پر ابھا کے علاقے میں حوثیوں کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔ ڈرون طیارے کا ملبہ گرنے سے چار شہری زخمی ہوگئے اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ تباہ ہونے والے ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ تباہ ہونے والا ڈرون ایرانی ساختہ ہے جو یمن میں حوثیوں کو جنگی مقاصد کے لیے فراہم کیا گیا تھا۔ترجمان نے حوثی باغیوں کو سخت الفاظ میں خبردار کیا کہ وہ شہریوں پر ڈرون حملے بند اور گولہ باری بند کریں ورنہ انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا