پوشن پکھواڑہ ابھیان کو اپناکر بچوں کو صحت مند بنائیں: سی ڈی پی او منڈی

0
0

آئی سی ڈی ایس نے کیا سرپنچوں اور پنچوں کا مشتراکہ اجلاس
ریاض ملک
منڈی // آئی سی ڈی ایس محکمہ کی جانب سے تحصیل کمپلکس منڈی میں سرپنچوں اور پنچوں کے ساتھ میٹنگ کی گئی جس میں سی ڈی پی او منڈی نعیمہ بھٹی نے اپنے محکمہ کی طرف سے چلائی جانے والی مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی -انہوں نے کہا کہ پوشن پھگواڑا ابھیان ودیگر نیشنل اسکیموں کو لاگوں کرنے اور ان کی عمل آوری وقت کی اہم ضرورت ہے ۔جن کو زمینی سطح پر لاگوں کرنے کے لئے عوام کا تعاون بہت ضروری ہے ۔ کیوں کہ جب عوام ان اسکیموں سے واقف ہوگی تو پھر یہ ا سکمیں بھی کارگر ثابت ہوسکتیں ہیں- پوشن ابھیان کے تحت بچوں کی صحت اور ان کو اچھی غذا کیسے فراہم کی جاسکتی ہے ۔ بچوں کو کون کون سی سبزیاں اور پھل استعمال کروانے چاہیں – تاکہ ان کی صحت تندرست رہے ۔ اس موقع ہر تمام سرپنچوں نے شکایات کرتے ہوے کہاکہ اس وقت زمینی سطح پر آنگن واڑی سینٹروںکا براحال ہے ، نہ ورکرون کا پتہ نہ ہلپروں کی خبر نہ ہی جس مقصد کے لئے آنگن واڑی سنٹر قائیم کئے گئے ہیں – وہ مقصد ہی پورا ہورہاہے ۔ اس خستہ حالی کے پیش نظر انتظامیہ کو مزید اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ جس میں محکمہ کو بہتری لانے کی سخت ضرورت ہے ۔ اس پر سی ڈی پی او نے تمام حاضرین کو یقین دلایاکہ وہ مل کر اس محکمہ کو فعال بنانے میں ہماراتعاون کریں اور دیگر اسکیموں کو بھی فعال بنایاجاے -جس کے لئے آنگن واڑی ورکر اور ہلپر پیش پیش رہیں گی- انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام 8 مارچ تا 22 مارچ 2019 تک چلے گا جس میں مختلف اسکیموں کو لیکر عوام کو جانکاری فراہم کی جائے گی -میٹنگ میں مختلف علاقوں سے آے ہوئے سرپنچ اور پنچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا