ریاسی سب ڈویژن درماڑی میں محکمہ بجلی کی ناقص کارکردگی

0
0

بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی سے مقامی لوگ پریشان
شوکت پرواز
درماڑی // سب ڈویژن درماڑی کی پنچائت چکلاس کے وارڈ نمبر دو اور سات میں بجلی کی غیر علانیہ کٹوتی سے عوام پریشان ہیں۔ اسی سلسلہ میںسابقہ سرپنچ بشیر فردوسی نے اپنے ایک بیان میں روز نامہ لازوال کو بتایا کہ چکلاس میں بجلی کی پچھلے کئی دنوں کی غیر علانیہ کٹوتی سے عوام پریشان ہے۔اور بچوں کی پڑھائی متاثر ہوئی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ اگرچہ ڈیپارٹمنٹ ہر علاقے میں بجلی سپلائی پوری پابندی سے کرہا ہے تو وارڈ نمبر دو اور سات میں غیر علانیہ کٹوتی کیو ںہے۔ علاقہ جات میں لوگوں کو ہر مہنے بل بھرنا پڑتا ہے۔لیکن ڈیپارٹمنٹ بجلی دستیاب نہیں کرتا۔جس سے عوام پریشان ہے۔مزکورہ شخص نے کہا کہ محکمہ بجلی کے اعلی آفیسر ان و متعلقہ ایم ایل اے اس معاملے پر تحقیقات کرے۔تا کے علاقے کی عوام ان مشکلات سے چھٹکارا پا سکے۔مقامی لوگوں نے ڈی سی ریاسی سے درخواست کی ہے کہ ان لوگوں کی مشکلات کو حل کیا جائے جو ہر مہینے بل جمع کرواتے ہیں۔ اور ان کو بجلی دی جائے۔اسلئے آج عوامی لوگوں نے پھر سے گورنمنٹ انتظامیاں سے اپیل کی ہے کہ یہاں کی مشکلاتوں پر دھیان دی جائے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا