خوارک کا پیغام عوام تک پہنچانے کیلئے پورے ملک میں پوشان پکھواڑے کا ہوا رہا ہے اہتمام:انجم گنائی
لازوال ڈیسک
ریاسیدور دراز کے گاﺅں میں عوام کو بیدار کرنے کے سلسلہ میں سی ڈی پی او ریاسی انجم گنائی امبیڈکر بھون مری بی میں پوشان میلے کا افتتاح کیا ۔وہیں اس تقریب کی صدارت چیئرمین ضلع لیگل سروس اتھارٹی ریاسی کملیش پنڈت نے کی اور راجندر کمار اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر نے بطور مہمان ذی وقار شرکت کی ۔اس موقع پر اسکولی طلاب کے علاوہ آئی سی ڈٰ ایس کے فیلڈ اسٹاف نے بھی شرکت کی ۔وہیں تقریب میں عوام کو غزاءکی افادیت اور ضرورت پر بھی جانکاری فراہم کی گئی جبکہ دیگر کئی اہم معاملات کے پیش نظر ڈرامہ، گیت اور ناٹک کے ذریعہ عوام تک جانکاری پہنچائی گئی جہاں ہر شخص نے آئی سی ڈی ایس کی سراہنا کی ۔وہیں تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ضلع لیگل سروس اتھارٹی کے چیئرمین کملیش پنڈت نے کہا کہ غزائی کمی کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں ،خواتین اور دوشیزاﺅںمیں خون کی کمی کو دور کرنا مقصد ہے ۔اسدوران انجم گنائی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں پوشان پکھواڑے کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور پکھواڑے کا خاص مقصد ہر گھر میں خوراک کا پیغام پہنچانا ہے ۔