شہیدوں کے اعزاز میں آرمی کیپ میں اتری وراٹ سینا

0
0

یو این آئی
رانچی، ´//ہندستانی کرکٹ ٹیم گزشتہ ماہ پلوامہ میں شہید ہوئے سی آر پی ایف جوانوں کے اعزاز میں جمعہ کو رانچی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں آرمی کیپ پہن کر میدان میں اتری۔ اتنا ہی نہیں ہندستانی ٹیم نے اپنی میچ فیس قومی دفاعی فنڈ میں دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ ہندستان کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس کے وقت کہاکہ یہ بہت ہی خاص ٹوپی ہے ۔ ٹیم نے پلوامہ حملے میں شہید ہوئے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کے اعزاز میں آرمی کیپ پہننے اور میچ فیس کو قومی راحت فنڈ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وراٹ نے کہاکہ میں ٹیم کا کپتان ہونے کے ناطے ملک کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ تمام شہید جوانوں کے خاندان کی مدد کے لئے آگے آئیں اور ان سے جتنا بن سکے اتنی مدد قومی دفاع فنڈ میں دیں، جس سے ان کے بچوں کی پرورش اور تعلیم میں مدد مل سکے ۔ یہ بہت ہی خاص ٹوپی ہے اور میچ بھی کافی خاص ہے ۔ بی سی سی آئی نے ٹویٹ کر کہاکہ پلوامہ حملے میں شہید ہوئے جوانوں اور فوج کے اعزاز میں ہندستانی ٹیم نے آرمی کیپ پہن کر میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا اور شہید جوانوں کے بچوں کی تعلیم کے لئے قومی دفاع فنڈ میں مدد دینے کی اپیل کی۔ غور طلب ہے کہ بی سی سی آئی نے کچھ دنوں پہلے اس سال انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی افتتاحی تقریب نہ کرنے اور تقریب کے اخراجات کا 20 کروڑ روپے پلوامہ حملے میں شہید ہوئے جوانوں کے خاندانوں کی مدد کے لئے دینے کا فیصلہ کیا تھا۔یو این آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا