لوگوں کے گھروں پر بھی گرے گولے ۔ مقامی لوگ خوف کے سائے میں
سید نیاز شاہ
پونچھ// آج ایک بار پھر ضلع پونچھ کے ایل او سی سے متصل گاو¿ں قصبہ کیرنی مندھار شاہپور سیکٹر میں شدید گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا، ابھی تک تازہ جانکاری کے مطابق کے مطابق محمد حسین قصبہ خادم حسین گاو¿ں قصبہ کے مکانات کے اوپر گولے گرے ہیں لیکن کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ گونتریاں سے ایک آدمی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ،جس کا سرکاری سطح پر ابھی تک نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے تازہ فائرنگ سے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ۔