یو این آئی
نئی دہلی، ´//ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے سینئر مرد اور خاتون ٹیموں کے لئے 2018-19 سیزن کا سالانہ کھلاڑی معاہدہ جاری کیا ہے جس میں پوری خاتون ٹیم کا معاہدہ اے گریڈ کے ایک مرد کھلاڑی کے معاہدہ سے بھی کم ہے ۔ بی سی سی آئی نے مرد معاہدہ میں اے پلس گریڈ کے لئے سات کروڑ، اے گریڈ کے لئے پانچ کروڑ، بی گریڈ کے لئے تین کروڑ اور سی گریڈ کے لئے ایک کروڑ روپے رکھے ہیں جبکہ لیڈی معاہدے میں اے گریڈ کے لئے 50 لاکھ، بی گریڈ کے لئے 30 لاکھ اور سی گریڈ کے لئے 10 لاکھ روپے رکھے ہیں۔ خاتون اے گریڈ میں چار کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے جن کے کل دو کروڑ روپے بنتے ہیں۔ بی گریڈ میں پانچ کھلاڑی ہیں جن کے کل ڈیڑھ کروڑ روپے بنتے ہیں جبکہ سی گریڈ میں 11 کھلاڑی ہیں جن کے کل ایک کروڑ 10 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ خاتون کے گریڈ میں کل 20 کھلاڑی شامل ہیں جنہیں دی جانے والی کل معاہدہ رقم 4 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے ۔ خاتون کرکٹروں کے کل معاہدے پر اکیلے مرد اے گریڈ کے ایک کھلاڑی کا معاہدہ بھاری پڑتا ہے جسے پانچ کروڑ روپے ملتے ہیں۔ مرد اے پلس میں تین کھلاڑیوں کو کل 21 کروڑ روپے ، اے گریڈ میں 11 کھلاڑیوں کو کل 55 کروڑ روپے ، بی گریڈ میں چار کھلاڑیوں کو کل 12 کروڑ روپے اور گریڈ سی میں سات کھلاڑیوں کو کل سات کروڑ روپے دیے جائیں گے ۔ مردوں کی معاہدہ فہرست میں کل 29 کھلاڑی رکھے گئے ہیں اور انہیں دی جانے والی سالانہ معاہدہ رقم 95 کروڑ روپے ہے ۔