پرنسپل سیکریٹری نے جی ڈی سی چنینی کا سنگ بنیاد رکھا

0
0

کہا علاقہ کے لوگوں کی دیرینہ مانگ کو آج سرکار نے پورا کیا ہے
ونے شرما
ادھمپور//پرنسپل سیکریٹری گورنمنٹ ہوم ڈپارٹمنٹ محترمہ شلیکن کبراءنے ضلع ترقیاتی کمشنر ادھمپور ڈاکٹر پیوش سنگلہ کی موجودگی میں آج یہاں حال ہی میں نئے منظور شدہ ڈگری کالج چنینی کا سنگ بنیاد رکھا ۔وہیں اس موقع پر بولتے ہوئے کہا اس کے علاقہ کے لوگوں کی کالج کے لئے دیرینہ مانگ کو آج سرکار نے پورا کیا ہے ، اور سرکار اعلیٰ تعلیم کو دیہی علاقاجات کے گھروں تک لے جانے کی وعدہ بند ہے ۔ وہیں انہوں نے اس دوارن متعلقہ علاقہ کے لوگوں کے بھی کالج کی منظوری کو لیکر مبارکباد پیش کی ، اور کہا چنینی میں کالج کے قیام سے اس تحصیل کے 45گرد و نواح کے گاﺅں کے لگ بھگ 80000ہزرا آبادی کو فائدہ پہنچے گا ۔ انہوں نے بتایا مجوزہ کالج موجودہ ڈگری کالج ادھمپور سے 30کلو میٹر دور ہے ۔ اور گورنمنٹ ڈگری کالج رام نگر سے تقریباً 66کلو میٹر کی دوری پر ہے۔ واضح رہے مجوزہ کالج کے لئے 97کنال 19مرلہ جگہ کی نشاندہی کر لی گئی ۔ جس میں 28کنال 8مرلہ جگہ اسٹیٹ لینڈ ہے اور 69کنال 16مرلہ حساب رساد کھیوٹ ہے ۔ علاوہ ازیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ادھمپور ڈاکٹر پیوش سنگلہ نے بھی مقامی لوگوں کو نئے کالج کے قیام کے لئے مبارکباد پیش کی۔اورکالج کے بنیادی ڈھانچے کو ترجیح بنیادوں پر اور رواں سیشن میں کلاسز شروع کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا