خواتین کو با اختیہار بنانا وقت کی ضرورت:رشیم سود
لازوال ڈیسک
جموںبی جے وائی ایم جموں اکائی کے بینر تلے عالمی یوم خواتین کے موقع پر بشناءمیں ایک اہم تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بھاجپا قومی نائب صدر و پربھاری جموں و کشمیر بھاجپا مہیلا مورچہ رشیم دھر سود، رکن پرلیمان جگل کشور شرما، سابق نائب وزیر اعلیٰ کوندر گپتا دیگر بھاجپا لیڈران نے شرکت کی ۔وہیںتقریب میں رشیم سود نے اپنے بیان میں پلوامہ فدائین حملے میں جانبحق ہوئے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور خواتین کے مسائل پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ ہم اکیسویں صدی میں عالمی یوم خواتین منا رہے ہیں اور خواتین کو با اختیار بنانے کی اہم ضرورت ہے ۔اس دوران بھاجپا کے کئی لیڈران نے بھی عالمی یوم خواتین کے مناسبت سے اظہار خیال کیا ۔وہیں تقریب میں پچاس کواتین کو بھی نوازہ گیا ۔