لازوال ڈیسک
جموںآنڈیا کنفیڈریشن برائے ایس ٹی، ایس سی اور او بی سی کی ریاستی اکائی نے اپنی مانگوں کو لیکر تمام اضلاع میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ۔اسی سلسلہ میں تنظیم کے ریاستی اکائی کے صدر آڑ کے کلسوترہ نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کو ڈ آف کنڈکٹ سے قبل ہی ان کی مانگوں کے پیش نظر صدر جمہوریہ کے آرڈر کا نفاذ کیا جائے جس میں رزرویشن کی بحالی کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔کل؛سوترہ نے مزید کہا کہ ان مطالبات کیلئے کئی مرتبہ احتجاج کئے گئے ،سیکٹریٹ اور اسمبلی کے گھیراﺅ تک نوبت آئی ۔انہوں نے کہا کہ اگر احکامات گورنر ہاﺅس تک پہنچ چکے ہیں تو اس میں دیر کیوں کی جا رہی ہے اور اسی سلسلہ میں کنفیڈریشن نے دس مارچ کو ضلع اکائیوں پر احتجاج کرنے کا فیصلہ لیا ہے اور پرموشن میں رزرویشن کو لیکر گورنر موصوف کو بھی یاداشت سونپی جائے گی ۔