خواتین کو پر امن ماحول فراہم کرنے کے لیے پابند عہد:عمران خان

0
0

یواین آئی

اسلام آبادپاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر کہا کہ ان کی حکومت خواتین کو پر امن ماحول فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے تاکہ وہ ملک کی ترقی میں حصہ لے سکیں۔ وزیر اعظم خان نے کہا کہ ہم ملک کی ترقی میں خواتین کو موثر کرادار اداکرنے کے لیے انھیں پر امن اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کا اپنا وعدہ دہراتے ہیں۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی ہمشیرہ کو خراج عقیدت پیش کیاجنھوں نے پاکستان کے لیے جد وجہد کرنے کے دوران قائد اعظم کے ساتھ کھڑی تھیں۔ گذشتہ برس پاکستان نے پہلی ‘عورت جلوس’دیکھا جس نے دوبارہ پورے ملک میں بحث چھیڑ دی اور ایک منشور کا مطالبہ کیاجس میں معاشی انصاف ،مزدور کے حقوق ، کام کی جگہ جنسی ہراسانی کا قانون2010، ان خواتین کے ان پٹ کی شناخت جنھیں کوئی معاوضہ نہیں ملتا ‘کیئر اکونومی’ ،میٹرنٹی چھٹی اور ڈے کیئر سینٹر کی سہولیات اور لیبر فورس میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانا شامل تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا