یواین آئی
جموںجموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کے روز ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ اس میں سید شاہ نامی ریاستی پولیس کے اسپیشل پولیس آفیسر )ایس پی او( کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جسے علاج ومعالجہ کے لئے استعمال میں داخل کرایا گیا ہے۔دفاعی ترجمان کے مطابق ضلع پونچھ کے شاہپور اور کرنی سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کی شام قریب چھ بجے ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ شروع ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ طرفین کے درمیان گولہ باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہندوستانی فوج نے اس بلا اشتعال فائرنگ کا بھر پور اور موثر جواب دیا۔قابل ذکر ہے کہ پلوامہ خود کش دھماکے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سرحدوں پر تناو¿ مزید بڑھ جانے کے باعث سرحدی علاقوں کے لوگوں میں خوف وہراس پیدا ہوا ہے. کئی بستیوں کے مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔