’گورنر قوم کے سامنے جوابدہ‘

0
0

اسمبلی انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے لئے کوشاں: عمرعبداللہ
یواین آئی

سری نگرنیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک اپنے اقتدار کے تحفظ کے تئیں اسمبلی الیکشن کو سبوتاژ کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک کے بیان کہ جو سیاسی جماعتیں ان تنظیموں کے حق میں بات کررہی ہیں جن پر پابندی عائد کی گئی ہے وہ علاحیدگی پسندوں کی طرفداری کررہی ہیں، کے ردعمل میں عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘انہیں (گورنر کو) الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی صورتحال کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے لیکن بعض معتبر اشخاص کے مطابق وہ اقتدار کی گدی پر براجمان رہنے کے لئے انتظامیہ کے بعض ذمہ داروں کے ساتھ مل کر اسمبلی الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ریاستی گورنر قوم کے سامنے جوابدہ ہیں کیونکہ پلوامہ خود کش دھماکہ اور بعد ازاں جموں میں گرینیڈ دھماکہ کے خونین واقعات اسی کے اقتدار میں پیش آئے۔قابل ذکر ہے کہ گورنر نے گذشتہ روز کہا کہ جو سیاسی جماعتیں اُن تنظیموں کے حق میں بات کر رہی ہیں جن پر پابندی لگائی گئی ہے وہ علیحدگی پسندوں کی طرفداری کر رہے ہیں۔ اس کوشش سے ملی ٹینسی اور زیادہ مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی جماعت یا شخص علیحدگی کے حق میں ہے وہ ملک دشمن عنصر بھی ہے اور دہشت گردوں اور پاکستان کا حامی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا