راہل گاندھی نے جموں و کشمیر کیلئے مہم اور انتخابی انتظام کی کمیٹی کومنظوری دی
آزادچیئرمین،سوز،میر،جورا،قرہ،مدن،تاراچند،سروڑی اورکربلائی رکن منتخب
لازوال ڈیسک
جموںلوک سبھا انتخابات کا بگل بجنے والا ہے جس کے چلتے سیاسی جماعتیں متحرک ہو رہی ہیں اور انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے اہم کاوشیں کی جا رہی ہیں وہیں کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کیلئے کئی نشستوں سے امیدواروں کا اعلان بھی کر دیا ہے ۔اسی سلسلہ میں کانگریس صدر راہل گاندھی نے ریاست جموں و کشمیر کیلئے مہم اور انتخابی انتظام کیلئے کمیٹی کی تجویز کو منظوری دی ہے جس میں ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور راجیہ سبھا میں خزب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزاد کو کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے جبکہ غلام احمد میر ممبر، نونگ رگزن جورا ممبر، طارق حمیدقرہ ممبر، سیف الدین سوز ممبر، تارا چند ممبر، مدن لال شرما ممبر، غلام محمد سروڑی ممبر، اصغر علی کربلائی ممبر نامزد ہوئے ہیں۔