پی ایچ سی بدھن میں ایک ہی میڈیکل اسسٹنٹ بیس برسوں سے خدمات انجام دے رہا ہے

0
0

سیاسی لیڈران بیس برسوں سے سوتیلی ماں کا سلوک کرتے آرہے ہیں:عوام
ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی سے خصوصی مداخلت کی اپیل
شوکت پرواز
درماڑی// درماڑی کے بدھن پی ایچ سی میں بیس سالوں سے ایک میڈیکل اسسٹنٹ دستیاب ہے جبکہ باقی اسامیاں خالی پڑی ہیں۔وہیں پی ایچ سی بدھن کی او پی ڈی میں ایک سو سے زائد رجسٹریشن کی جاتی ہے ۔واضح رہے پی ایچ سی بدھن میں ایک میڈیکل اسسٹنٹ گزشتہ بیس سالوں سے کام چلا رہا ہے۔جہاں علاقہ سجرو، جمسلان، چچی، کرمکٹھا، چکراس، لینچہ، کوٹ بگاڑ، ڈمی، ہاڑی والا جیسے علاقہ جات کی عوام امراض کی جانچ اور ادویات لینے آتی ہے ۔اسی سلسلہ میں مقامی شخص انجم ریاض کا کہنا ہے کہ متعلقہ ایم ایل اے اعجاز خان بدھن کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بیس سالوں سے کرتے آرہے ہیںاور اب یہ ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی حالت اب اتنی ناگزیر ہوچکی ہے کہ آواز اٹھانے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ ان علاقہ جات میں اگر کوئی ایمرجنسی معاملہ ہو یا کوئی حاملہ خاتون ہو تو اسے بھی دردر کی ٹھوکریں ریاسی یا مہور میں جا کر کھانی پڑتی ہے۔مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پی ایچ سی بدھن میں اسٹاف کی خالی پڑی اسامیوں کو پر کروایا جائے تاکہ یہاں کی عوام کے ساتھ مزید کھلواڑ نہ ہو ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا