سپریم کورٹ نے اجودھیا تنازع کے پیش نظر ثالثی کے لئے دئے حکم

0
0

اجودھیا تنازعہ میں ثالثی کے مسئلے پر سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے
لازوال ویب ڈیسک
جموںاجودھیا تنازعہ میں ثالثی کے مسئلے پر سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اس تنازع کو ثالثی اور بات چیت کے ذریعہ طے کیا جائےگا  وہیں اس کے لئے ایک پینل تشکیل کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ ثالثوں میں تین ارکان شامل ہوں گے۔ ثالثی بورڈ کے ممبرمیں شری شری روی شنکر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ وہیں ثالثی بورڈ کے صدر ایف ایم خلیف اللہ ہوں گے۔اس سے قبل بدھ کے روزسپریم کورٹ کی پانچ رکنی آئینی بینچ نے سبھی فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد ثالثی کے لئے نام بتانے کو کہا تھا۔ سماعت کے دوران جسٹس بوبڈے نے کہا تھا کہ اس معاملہ میں ثالثی کے لئے ایک پینل کی تشکیل کی جانی چاہئے۔ وہیںہندو مہا سبھا ثالثی کے خلاف ہے جبکہ نرموہی اکھاڑا اور مسلم فریق ثالثی کے لئے راضی ہیں۔ مسلم فریق نے عدالت میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ ہی طے کرے کہ بات چیت کیسے ہو؟سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ہوئی سماعت میں کہا تھا کہ اس کا ماننا ہے کہ اگر ثالثی کا عمل شروع ہوتا ہے تو ہونے والی پیش رفت پر میڈیا رپورٹنگ پر پوری طرح سے پابندی ہونی چاہئے۔ عدالت نے کہا تھا کہ یہ کوئی گیگ آرڈر( نہ بولے دینے کا حکم) نہیں ہے بلکہ مشورہ ہے کہ رپورٹنگ نہیں ہونی چاہئے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا