بچوں کے ہنر کو ابھارنے کے لئے اس طرح کے پروگرام بہت ضروری: ڈاکٹر علمدار عدم
سید نیاز شاہ
پونچھ// ضلع پونچھ جو کہ صوفی سنتوں کا شہر ہے اور یہاں ہر مذہب کے ماننے والے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر مختلف پروگراموں کا انعقاد کراتے ہیں آج اسی سلسلے کے تحت فاطمہ ہیومن ویلفیئر فاو¿نڈیشن نامی ایک تنظیم نے ڈاک بنگلہ پونچھ میں ایک شاندار نعتیہ مقابلہ کروایا جس میں ریجنل کلچرل آفیسر راجوری پونچھ ڈاکٹر علمدار عدم مہمان خصوصی رہے جبکہ ایڈوکیٹ ابرار حسین شاہ صابر بٹا اور چوہدری شفیق نے بطور مہمان ذی وقار شرکت کی۔ دوران پروگرام ڈاکٹر بشارت شاہین محتشم احتشام بھٹ اور پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد عباسی نے بطور جج اپنے فرائض انجام دیے اس مقابلے میں علامہ انور شاہ کشمیری انٹرنیشنل اکیڈمی کے شاہین فردوس اور محمد اسرار نے پہلی پوزیشن جبکہ غلام مصطفیٰ نے دوسری پوزیشن اور مصطفٰی علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ مشہور سماجی کارکن اور ہمدرد ہیومن ویلفیئر فاو¿نڈیشن کے چیئرمین عباس ملک ، سید عمران شاہ، عنایت شاہ بھی موجود رہے اس موقع پر اکرم نائک نے نظامت کے فرائض دیے تنویر پونچھی نے اس موقع پر خطبہ استقبالیہ اور آخر پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر خواتین شاخ فاطمہ ہیومن ویلفیئر فاو¿نڈیشن سے فرحت النسائ، بلقیس خانم، زاہدہ ٹھکر ، سید شہناز بخاری، طاہرہ کلثوم ،نازیہ کوثر، ریخانہ کوثر و دیگران نے بھی شرکت کی جبکہ سید امجاز شاہ، محمد وسیم کھوکھر، امجد خان، عباس چوہدری، محمد جاوید فرید ملک ،شہباز چوہدری اصغر چوہدری بھی موجود رہے۔