عوام سے ہوئے ملاقی : مسائل کو جلد حل کرنے کی کروائی یقین دہانی
وسیم حیدری
منڈی//جموں و کشمیر بینک شاخ منڈی میں گزشتہ کئی دنوں سے ملازمین کی کمی اور متعدد دیگر مسائل سے عوام پریشانیوں کا سامنا کر رہی تھی جس کے چلتے جموں و کشمیر بینک کلسٹر ہیڈ پونچھ پرویز میر نے جمعرات کو جموں و کشمیر بینک شاخ منڈی کا دورہ کیا، اور عوام سے بات چیت کر کے ان کی پریشانیوں سے آگاہی حاصل کی – عوام کے ایک وفد نے جب ضلع کلسٹر ہیڈ سے ملازمین کی کمی کے حوالے سے بات کی ۔تو انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے انہوں نے پہلے سے ہی اقدامات اٹھا لئے ہیں اور جلد ہی اس شاخ میں مزید ملازمین کو بھیج دیا جائے گا ۔جس سے یہاں کے لوگوں کی پریشانی میں کمی واقع ہو گی – انہوں کے عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر بینک کی ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنے پڑے اور اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر وہ اقدام اٹھائے جائیں گے۔ جن سے لوگوں کو آسائش ہو – انہوں نے منڈی شاخ میں بھیڑ کو دیکھتے ہوئے بینک کے چھوٹے یونٹ کھولنے کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ اس حوالے سے اعلیٰ آفیسران کو تجویز دے دی گئی ہے اور جلد ہی نیا یونٹ کھولنے کی سعی کی جائے گی – انہوں نے وفد سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جلد ہی بینک کی جانب سے آگاہی کیمپ کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں لوگوں کو مختلف اسکیموں سے روشناس کیا جائے گا تاکہ وہ ان سے مزید فیض یاب ہو سکیں – منڈی کے لوگوں نے ان کی یقین دہانی کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کلسٹر ہیڈ پونچھ کی جانب سے ہماری پریشانیوں کی آسائش کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کا ذکر انہوں نے وفد ملاقی ہونے کے دوران کیا اور ہمیں یقین ہے کہ جلد ہی ملازمین کی کمی اور دیگر مسائل کو حل کیا جائے گا تاکہ عوام مزید پریشانیوں سے دو چار نہ ہو –