بی ڈی اوز کی کمی کی وجہ سے عوام پریشان ،دفتری کام کاج ٹھپ اور اعلیٰ آفیسران نیند میں
عمرارشدملک
راجوری ´//محکمہ دیہی ترقی جموں کشمیر میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے کیونکہ اس وقت راجوری اور پونچھ میں بلاک ڈیولپمنٹ آفیسران کی سخت کمی کی وجہ سے تقریباً 9بلاکوں کی کارکردگی بھی کم ہوتی جارہی ہے اور ان بلاکوں کے مقامی لوگ بھی کافی پریشان ہے اور یہاں تک ان بلاکوں کے دفتری کام کاج پر بھی اثر پڑنا شروع ہوگیا ہے اور محکمہ کے اعلیٰ اافیسران گیری نیند میں آرام کررہے ہیں اور کسی کو بھی راجوری پونچھ کا خیال نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق راجوری کے راجنگربدھل ، کوٹرنکہ میں کوئی بھی بی ڈی او تعینات نہیں ہے کیونکہ راجنگر بدھل سے بی ڈی او سلام دین کو تبادلہ کردیا گیا جس وجہ سے ایک نہیں بلکہ دو بلاکوں میں بی ڈی او کے عہدے خالی ہوگے اس کے علاوہ بلاک لمبیڑی ، سیوٹ ، قلعہ درہال ، کالاکوٹ اور پنج گرائیں بھی کافی عرصہ سے مستقل بی ڈی او کے انتظار میں ہیں لیکن عرصہ دراز سے ان بلاکوں کا ایڈیشنل چارج دیگر بلاکوں کے بی ڈی اوز کو دیا ہوا ہے جس وجہ سے بی ڈی اوز بھی ناکام ہوچکے ہیں کیونکہ ایک بی ڈی او ایک وقت میں ایک ہی بلاک میں کام کرسکتا ہے جس وجہ سے دوسری بلاک میں کام کاج ٹھپ ہوجاتا ہے اسطرح سے ضلع راجوری کی 7بلاکوں میں عوام مشکلات میں اور دفتری کام کاج بھی ٹھپ ۔ وہیں دوسری طرف ضلع پونچھ میں بھی حالت کچھ ٹھیک نہیں ہے کیونکہ پونچھ میں بالاکوٹ ، لورن اور ننگالی صاحب میں مستقل بی ڈی او نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ساتھ میں بلاکوں کے روز مرہ کے کام کاج پر بھی اس کا اثر ُپڑرہا ہے ۔پونچھ کے بلاک لورن کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ مستقل بی ڈی او نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کافی پریشانیوں سے گزرنا پڑ رہا ہے کیونکہ اجرتوں کا مسئلہ ہو یا پھر نئے کاموں کا بی ڈی او کے بغیر یہ تمام مسائل حل نہیں ہوسکتے اور لورن کا چارج بی ڈی او منڈی کو دیا گیا ہے جو کہ لورن کے لئے وقت نہیں دے سکتے اس لئے لورن میں علیحدہ بی ڈی او تعینات کیا جائے کیونکہ یہ ایک دور دراز اور پہاڑی علاقہ ہے اس لئے محکمہ کو چاہیے کہ وہ لورن میں علیحدہ بی ڈی او تعینات کرئے یا پھر کسی تیز نوجوان آفیسرکو تعینات کر ئے جو منڈی اور لورن دونوں یک وقت سنبھال سکے ۔ ذرائع کے مطابق اس وقت ڈائریکٹر دیہی ترقی جموں کے دفتر میں تقریباً 8بی ڈی اوز اٹیچ رکھے ہوئے ہیں جن کا ڈائریکٹر دفتر میں کوئی رول ہی نہیں بنتا اور انہیں بلاکوں میں تعینات کرنے سے کم ازکم کچھ بلاکوں میں لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوجائے گا ۔