سبھرامنیم سوامی ذہنی مریض: مظفر حسین بیگ

0
0

پاکستان میں مذہبی رواداری بھاجپا کے لیے چشم کشا
کے این ایس

سرینگرپی ڈی پی کے سینئر لیڈر مظفر حسین بیگ نے بھاجپا لیڈر سبھرامنیم سوامی کی بیان کی شدیدالفاظ میںمذمت کرتے ہوئے انہیں ذہنی مریض قرار دیا اور کہا کہ ایسے شرپسند عناصر کو پارلیمانی رکنیت سے خارج کیا جائے۔ پی ڈی پی کے سینر لیڈر مظفر حسین بیگ نے بھاجپا لیڈر سبھرامنیم سوامی کے بیان جس میں انہوں نے خانہ کعبہ پر جابرانہ قبضے کی کھلی دھمکی دی ہے کو موصوف کے ذہنی دیوالیہ پن سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے بھاجپا لیڈر کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ موصوف کو پارلیمانی رکنیت سے خارج کردیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ موصوف کو اس طرح کے بیان کا سنجیدہ نوٹس لیا جائے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ چلایا جائے جو انصاف اور انسانیت کا تقاضا ہے۔مظفر حسین بیگ کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیرا عظم عمران خان نے اپنے کابینہ وزیر کی طرف سے غیر مسلموں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے جانے کے خلاف انہیں کابینہ سے ہی برطرف کردیا تاہم یہ انتہائی بدقسمی کا معاملہ ہے کہ بھاجپا لیڈران آئے روز مسلمانوں کی دل آزاری اور انہیں ٹھیس پہنچانے کے لیے دین اسلام پر حملے کررہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھاجپا لیڈر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جانے چاہیے اور ان کو پارلیمانی رکنیت سے وقت ضائع کئے بغیر ہی خارج کیا جانا چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا