بالاکوٹ ہوائی کارروائی میں مرنے والوں کے ثبوت مانگنے پر وی کے سنگھ کا طنز
یواین آئی
نئی دہلیپاکستان کے بالاکوٹ پر ہندوستانی فضائیہ کی کارروائی میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد کے سلسلے میں اپوزیشن کی جانب سے ثبوت مانگے جانے پر امور خارجہ کے وزیر مملکت (ریٹائرڈ)جنرل وجے کمار سنگھ نے بدھ کو الگ انداز میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں نے رات بہت مچھر مارے یہ گننے بیٹھوں کیا؟سابق فوجی سربراہ نے ٹوئیٹر پر لکھا “رات 3.30 بجے مچھر بہت تھے تو میں نے ‘ ہٹ ‘مارا۔ ابھی مچھر کتنے مارے ، یہ گننے بیٹھوں۔ یا آرام سے سو جا¶ں“؟پلوامہ میں 14 فروری کو مرکزی سیکورٹی فورس (سی آر پی ایف) کے قافلے پر خود کش دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستانی فضائیہ نے 27 فروری کو پاکستان کے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے اڈے کو نشانہ بنایا تھا۔ حملے سے متعلق کانگریس اور دیگر جماعتوں کی جانب سے کارروائی میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد سے متعلق ثبوت مانگے جا رہے ہیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) صدر امت شاہ نے اس کارروائی میں 250 سے زیادہ دہشت گردوں کے مارے جانے کی بات کہی ہے ۔ مسٹر شاہ کے اس بیان کے بعد اپوزیشن مسلسل نریندر مودی حکومت پر حملے کررہی ہے اور دہشت گردوں کے مارے جانے کی تعداد کا ثبوت مانگ رہی ہے ۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے تو پلوامہ واقعہ کو حادثہ بتایا تو پنجاب حکومت میں وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے فضائی حملے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بالاکوٹ میں دہشت گردوں کو مارنے گئے تھے یا درخت اکھاڑنے ۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے منگل کو آسام میں کہا ہے کہ بالاکوٹ ہوائی کارروائی میں کتنے دہشت گرد مارے گئے اس کا ڈیٹا آج نہیں تو کل سامنے آ ہی جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر وہاں جاکر گنتی کر لیں۔فضائیہ کے سربراہ بی ایس دھنوا نے کہا ہے کہ فوج کا کام اپنا مقصد حاصل کرناہے نہ کہ اس میں مرنے والوں کی گنتی کرنا۔