زندگی پانی پر ہی منحصر ،پانی نہیں زندگی ، نہیں

0
0

ٹاو¿ن حال عشمقام میں پانی بچاﺅ زمین بچاﺅپر یک روزہ میگا ورک شاپ کا انعقاد
شاہ ہلال
اننت ناگ // ٹاون حال عشمقام میں کشمیر رِسرچ انسٹچوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی اور سی سی ڈی یو کی وساطت سے آبی ذخائر کے بچاو¿ میں ایک روزہ میگا ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،ورکشاپ میں محکمہ پی ایچ ای، ہیلتھ، سوشل ویلفیئر، آنگن واڑی ورکرس و ہیلپرس اور آشہ ورکرس کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقعہ پر مقررین نے پانی کی افادیت اور اہمیت کو ا±جاگر کرتے ہوئے ورکشاپ میں آئے ہوئے لوگوں سے گذارش کی ہے کہ ہم لوگوں پر ذمہ داری عائد ہے کہ اپنے پانی کے اثاثوں کو کسطرح بچا سکھے کیونکہ ہماری زندگی پانی پر ہی منحصر ہے۔انہوں کہا کہ اس ورکشاپ کا اصل مقصد مقامی لوگوں تک پانی کی اہمیت پانی کا بچاﺅاور پانی کو صاف شِفاف رکھنے کو اُجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر سعید رفعی نے لوگوں سے مخاطب ہوکر پانی کی اہمیت اور اس کے فقدان کے حوالے سے روشناس کرایا کہ کس طرح پانی کو صاف اور بیماریوں سے بچایا جائے۔ جس سے ہماری آنے والی نسلیس بچ پاے۔جبکہ تقریب کے اختتام پر سی سی ڈی یو کے اعلیٰ آفسر رﺅف احمد خان نے الفاظ ظاہرکرتے ہوئے اس بات پر زور دے کر کھا کہ پانی ایک ایسا ذریعہ ہے جسکی بدولت انسان اپنے اخراجات پوری کرنے کی کوشش میں لگا رھتا ہے۔ پانی کو صاف رکھنا ہماراا فرض ہے تاکہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف و پاک رکھا جا سکے اور ندی نالوں میں کوڑا کرکٹ ڈالنے سے پرہیز کریں۔ادھر مقامی لوگوں نے اس قسم کے پروگرام پر سی سی ڈی یو کی سراہنا کرتے ہوئے امید جتائی کہ مستقبل میں بھی اسطرح کے پروگرام منعقد ہونگے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا