وزیر بجٹ جین فلپوٹ ایس این سی نامی تعمیراتی کمپنی سے جڑے بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے مستعفی
ےواین این
ٹورنٹو //کینیڈا میں وفاقی وزراءکی جانب سے مزید استعفوں کے باعث حکومتی بحران شدید ہو گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر بجٹ جین فلپوٹ نے ایس این سی نامی تعمیراتی کمپنی سے جڑے بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے بقول حکومت پر سے ان کا بھروسہ اٹھ گیا ہے۔ گزشتہ برس وزیر انصاف اور وفاقی استغاثہ نے کہا تھا کہ وزیر اعظم اور ان کے قریبی حلقوں نےکوشش کی تھی کہ ایس این سی کے حوالے سے معلومات عدالت تک نہ پہنچیں۔ جین فلپوٹ کا شمار کابینہ کی اہم ترین خواتین میں ہوتا تھا۔