سعودی عرب اور امارات کا حوثیوں پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام

0
0

حوثیوں کو اپنی ملیشیاﺅں کو نکالنے کے حوالے سے طے پائے معاہدوں پرعمل درآمد کرانے پر غور کررہے ہیں،اقوام متحدہ
ےواین این
نیویارک //سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے یمن کے ایران نوازحوثیوں پر دو ہفتے قبل الحدیدہ بندرگاہ پر سرکاری فوج کی تعیناتی سے متعلق معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا ہے۔دھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اسٹیفن ڈوگریک نے کہاہے کہ حوثیوں کو جنگ بندی معاہدے اور بندرگاہوں سے اپنی ملیشیاﺅں کو نکالنے کے حوالے سے طے پائے معاہدوں پرعمل درآمد کرانے پر غور کررہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے عالمی سلامتی کونسل سے مطالبہ کہ وہ جنگ بندی معاہدے اور سرکاری فوج کی تعیناتی سے متعلق طے پائے سمجھوتے پرعمل درآمد کرائے۔ سعودی عرب نے سلامتی کونسل کے تین ملکوں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوایک مکتوب میں یمن میںحوثیوںجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام عاید کیا ہے۔ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اسٹیفن ڈوگریک نے کہا کہ حوثیوں کو جنگ بندی معاہدے اور بندرگاہوں سے اپنی ملیشیاﺅں کو نکالنے کے حوالے سے طے پائے معاہدوں پرعمل درآمد کرانے پر غور کررہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا