ےواین این
بےدر ´//فتر ےاران ادب موقوعہ مسےح الدےن احمد قرےشےہ الماس مےمورےل ہال، تعلےم صدےق شاہ ،بےدر مےں سےد منورحسےن صدر ےاران ادب بےدر کی زےرصدارت اےک اجلاس منعقد ہوا۔ جس مےں امےرالدےن امےر، محمداےوب علی ، عبدالحمےد اور محمدےوسف رحےم بےدری شرےک رہے۔اےجنڈے کے بموجب ”بےن الاقوامی ےوم خواتےن “کے موقع پر مختلف پروگرام ترتےب دےنے سے متعلق گفتگو ہوئی۔ اور مختلف فےصلے کئے گئے کہ ”بےن الاقوامی ےوم خواتےن“ کے موقع پر خواتےن کی اہمےت اوران کی کاوشوں کو سراہا جائے ۔جس کے لئے ےاران ادب اور اس سے وابستہ تمام تنظےمےں مختلف پروگرام انجام دیں۔ اسی طرح ”خواتےن کی عظمت کے نام“ اےک مشاعرہ کا انعقاد عمل مےں لاےاجائے۔ اس فےصلے کے پےش نظر جناب عظےم بادشاہ خازن ےاران ادب بےدر نے اطلاع دی ہے کہ 8مارچ بروز جمعہ ، بعدنماز عشاء8:30بجے شب ، دفتر ےاران ادب بےدر پر اےک مشاعرہ ”خواتےن کی عظمت کے نام“کے زےرعنوان منعقد کےاجارہاہے جس مےں مختلف شعراءمذکورہ عنوان پر اپناکلام پےش کرےں گے۔ شعرائے کرام اپناکلامِ دےگر بھی سناسکےں گے۔ زائد اطلاع کے لئے 8553898553پررابطہ کرسکتے ہےں۔