پاکستان میں بھی جمہوریت کا بول بولا ہونا چاہئے: محبوبہ مفتی

0
0

وادی میں نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،لوگ مزید دور ہوں گے
یواین آئی

سرینگر؍؍پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور وہاں بھی جمہوریت کا بول بالا ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سیاسی استحکام ہمارے لئے اچھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر کے باہر نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کئے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’پاکستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے جس طرح ہمارے ملک میں جمہوریت کا بول بالا ہے اسی طرح وہاں بھی جمہوریت کا بول بالا ہونا چاہئے‘۔ان کا کہنا تھا: ’پاکستان کا سیاسی استحکام ہمارے لئے اچھا ہے‘۔پولیس ایڈوائزری کہ جس مکان میں انکاؤنٹر ہوگا وہ سیز ہوگا کے بارے میں پوچھے جانے پر محبوبہ مفتی کا کہنا تھا: ’یہ غلط ہے اس طرح پوری قوم کو سزا دی جا رہی ہے جنگ ملی ٹنٹوں کے ساتھ ہے عام لوگوں کو کیوں سزا دی جا رہی ہے‘۔انہوں نے کہا کہ جہموریت خیالات کی جنگ ہے انسان کو بند کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے خیالات کو بند نہیں کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک یہاں جوانوں کے ساتھ بات چیت نہیں کی جائے گی تب تک ان کی پکڑ دھکڑ سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا بلکہ اس سے لوگ مزید دور ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا