لازوال ڈیسک
جموں؍؍ہندوستانی فوج نے 12 اپریل 2022 کو ضلع ریاسی کے گول میں اسکولی بچوں کے لیے عالمی یوم آبادی پر آگاہی لیکچر کا اہتمام کیا۔ یہ لیکچر آبادی کے عالمی مسائل اور خوراک کی حفاظت پر مبنی تھا، جس میں بڑھتی ہوئی آبادی کے منفی اثرات کے بارے میں بچوں اور نوجوانوں میں بیداری پھیلانا، کیونکہ یہ قدرتی وسائل کی تیزی سے کمی کا سبب بنتا ہے۔اس تقریب میں 475 کے قریب بچوں اور نوجوانوں نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور باہمی گفتگو میں حصہ لیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس اقدام سے مقامی آبادی میں شعور اجاگر ہوگا۔