تحصیل ہیڈ کواٹر پر بوائز ہائیر سیکنڈری منڈی میں عملہ کی قلت طلباء پریشان

0
0

لیکچرر کی چار ،ماسٹر گریڈ دو اور ٹیچر کی تین اسامیاں خالی ،طلباکیساتھ والدین بھی پریشان
ریاض ملک
منڈی؍؍منڈی ہیڈ کواٹر پر قائیم گورنمنٹ بوائیز ہائیر سیکنڈری سکول میں عملہ کی شدید قلت ہے۔ جس کی وجہ سے طلباء کی تعلیم پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ دوردراز علاقوں سے آئے ہوئے طلباء اکثر بار بغیر سبق کے ہی واپس گھر لوٹ جاتے ہیں۔زیر تعلیم طلباء سے جب بات کی گئی تو انہوں نے کہاکہ دیگر اسباق کے اساتذہ تو درکنار یہاں انگریزی جو ضروری سبجیکٹ تصور کیاجاتاہے۔اس کے لئے بھی کوئی لیکچرر نہیں ہے۔ حساب ، ایجوکیشن اور اکنامکس کو بھی کوئی پڑھانے والا نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے ہماری تعلیم متاثر ہورہی ہے۔انہوں نے محکمہ تعلیم کے حکام سے اپیل کی ہے کہ یہاں عملہ کی کمی کو جلد از جلد پوراکیاجائے۔تاکہ ان دیہی علاقوں کے طلباء بھی پڑھ کر آگے بڑھ سکیں۔اس معاملہ کو لیکر جب اسکول کے وائیز پرنسپل اور سینئر لیکچرر عطااللہ نے بتایاکہ اس وقت جہاں جگہ کی بہت زیادہ قلت ہے۔وہیں یہاں عملہ کی کمی بہت مشکلات کھڑی کررہی ہے۔ یہاں تک کہ پچھلے ایک سال سے انگریزی کے لیکچرر کی آسامی خالی ہے۔ اس کے علاوہ ایجوکیشن اکنامکس اور حساب کا بھی کوئی لیکچرر یہاں پر نہیں ہے۔ دو ماسٹر گریڈ اور تین ٹیچروں کی پوسٹیں خالی پڑی ہیں۔جبکہ یہاں مزید سات پوسٹیں خالی ہیں۔جن میں صفائی والا لیبارٹری اسیسٹںنٹ اکاؤنٹنٹ اسیسٹنٹ کی پوسٹیں بھی خالی پڑی ہیں اور جب عملہ کی قلت ہوتی ہے۔تو اس صورت میں موجود عملہ کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ منڈی کے لوگوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے استدعا کی ہے کہ وہ منڈی بوائز ہائیر سیکنڈری سکول میں جلد از جلد انگریزی اکنامکس ایجوکیشن اور حساب کا لیکچر تعینات کرے۔اس کے علاوہ دیگر اساتذہ کی خالی پڑی پوسٹوں کو پر کیاجائے۔تاکہ ہیڈ کواٹر کے اس مرکزی اسکول میں تعلیمی نظام بہتر ہوسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا