نریندرسنگھ ٹھاکر
ادھم پور ؍؍آزادی کا امرت مہوتسو کے تصور کے تحت چیمپیئن سے ملاقات پر ایک پروگرام آج گورنمنٹ ماڈل ہائر اسکنڈری اسکول رام نگر میں منعقد ہوا۔اس موقع پر ٹوکیو پیرالمپکس سلور اور برانز میڈلسٹ سنگھ راج ادھانا مہمان خصوصی تھے جبکہ ان کی اہلیہ کرن ادھانا مہمان ذی وقار تھیں۔اس موقع پررام نگر اور ملحقہ اداروں کے تین سو سے زائد طلباء نے پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز روایتی چراغ جلا کر سرسوتی وندنا سے ہوا۔وہیں پرنسپل ایم ماڈل ہائر اسکنڈری اسکول رام نگر ترسیم سنگھ نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں سنگراج ادھانا اور اس موقع پر موجود دیگر معززین طلباء اور اساتذہ اور دیگر کا شکریہ ادا کیا اور آنے والے چیمپئن کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس تقریب کے انعقاد کے لیے جموں وکشمیرکے ایک ادارے کے طور پر ماڈل ہائر اسکنڈری اسکول رام نگر کو منتخب کرنے کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن کا شکریہ ادا کیا۔وہیںپیرا اولمپکس چیمپیئن نے طلبہ کے ساتھ بات چیت کے دوران اپنی زندگی کا تجربہ بیان کیا اور طلبہ سے کچھ سوالات بھی کیے اور درست جوابات کے لیے طلبہ کو ٹی شرٹس تحفے میں دیں۔تاہم مہمان خصوصی کے خطاب کے بعد سکول کے طلباء کی طرف سے مقامی ثقافتی اشیاء کی نمائش کی گئی۔تقریب کے آخر میں سی ای او ادھم پور ارون کمار کول کے شکریہ کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ انہوں نے مہمانِ خصوصی، مہمانِ اعزازی اور دیگر تمام موجود افراد کا شکریہ ادا کیا۔ ا ±نہوں نے حکومت ہند کی نوجوانوں اور کھیلوں کی وزارت کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ملک کے 75 اداروں میں سے ایک کا انتخاب کیا۔