الطاف بخاری کی بیساکھی تہوار پر لوگوں کو مبارک بادی

0
0

سرینگر؍؍اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے بیساکھی کے تہوار پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔ بیساکھی کے موقع پر اپنے پیغام میںبخاری نے جموں و کشمیر کے اہم تہواروں اور مقدس مواقع کو آپسی بھائی چارہ اور اتفاق واتحاد کے ماحول میں منانے کی روایت کو اجاگر کیا اور اُمید ظاہر کی کہ خطے میں اس خصوصیت کو مزید تقویت ملے گی۔پارٹی صدر کے علاوہ سنیئر نائب صدر اور سابقہ کابینہ وزیر غلام حسن میر نے بھی جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے امن، خوشحالی اور ترقی کی خواہش ظاہر کی ہے۔ سابقہ ایم ایل اے اور جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر نے کہاکہ بیساکھی کا تہوار ہماری زندگیوں میں خوشکیوں کی نوعید لیکر آئے۔انہوں نے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لوگوں کے درمیان امن وسکون اور ہم آہنگی کی دعا کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا