یورپی اراکین پارلیمنٹ نے سیتا رمن سے ملاقات کی

0
0

تجارتی سرمایہ کاری کے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور یوروپی پارلیمنٹ کے ایک وفد نے منگل کو یہاں بات چیت میں اس بات پر اتفاق کیا کہ آزاد تجارت، دو طرفہ سرمایہ کاری اور جغرافیائی طور پر مخصوص مصنوعات کو تسلیم کرنے سے متعلق ہندوستان-یورپی یونین کے معاہدوں پر بات چیت ہونی چاہئے۔یورپی پارلیمنٹ کے ایک وفد نے جس کی قیادت اس کے ایم پی برن لینج نے کی، وزیر خزانہ سیتا رمن کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے ایک بیان کے مطابق سیتا رمن نے کہا کہ ہندوستان اور یورپی یونین دو بڑی کھلی معیشتیں ہیں اور دونوں متنوع معاشروں سے مالا مال ہیں۔سیتارمن نے کہا کہ ہندوستان اور یورپی یونین کووڈ کے بعد کی دنیا میں قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظم کے لیے شراکت دار کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ اور مسٹر لینز کی قیادت میں یورپی پارلیمنٹیرینز کے درمیان اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ہندوستان اور یورپی یونین کو دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے، آزاد تجارتی معاہدے اور جغرافیائی اشارے کے معاہدے پر بات چیت آگے بڑھانی چاہیے۔وزارت نے کہا کہ ہندوستان اور یوروپی یونین کے درمیان تعاون کے ساتھ مل کر عالمی منڈی میں شفاف، مضبوط، جامع اور قواعد پر مبنی مضبوط عالمی پیداواری سلسلوں کے مواقع کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا