ہندوستان اپنی ویکسین تیار کرنے والے کامیاب ممالک میں سے ایک بن گیا ہے: اشوک کول

0
0

بی جے پی نے پورے جموں و کشمیر میں طبی عملے اورویکسینیشن سے مستفید ہونے والوں کو مبارکباد دی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اشوک کول نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی متحرک قیادت میں، ہندوستان ان کامیاب ممالک میں سے ایک بن گیا ہے جنہوں نے اپنی ویکسین تیار کیں۔بی جے پی رہنماؤں نے ویکسینیشن مراکز کا دورہ کیا، انتظامات اور ویکسینیشن مہم کا جائزہ لیا، طبی اور پیرا میڈیکل اسٹاف اور استفادہ کنندگان کو مبارکباد دی اور جموں و کشمیر بھر میں بیداری مہم میں بھی حصہ لیا۔جموں وکشمیر بی جے پی کے جنرل سکریٹری اشوک کول کے ساتھ بی جے پی ویکسینیشن انچارج اور سکریٹری اروند گپتا، ترجمان رجنی سیٹھی، ترجمان بلبیر رام رتن، مہیلا مورچہ کی صدر سنجیتا ڈوگراودیگران موجود تھے۔وہیںاشوک کول نے کووڈ ویکسینیشن سے مستفید ہونے والوں کے ساتھ طبی اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو مبارکباد دینے کے بعد طبی اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کووڈ کے اس مشکل وقت میں معاشرے کی خدمت کرنے میں لگن اور ثابت قدمی کی تعریف کی اور عوام کے اس بحران کا متحد ہوکر مقابلہ کرنے کے عزم کی تعریف کی۔کول نے کہا کہ پی ایم مودی کی متحرک قیادت میں ہندوستان ان کامیاب ممالک میں سے ایک بن گیا ہے جنہوں نے اپنی ویکسین تیار کیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر تحقیق شدہ اور تیار کردہ ویکسین کی تیاری نے ہندوستان کے طبی نظام کو بڑا فروغ دیا ہے۔ واضح رہے ہندوستان نے کووڈ ویکسین بہت کم عرصے میں تیار کیں جو پہلے ایسا نہیں تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا