لازوال ڈیسک
جموں ؍؍جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے صدر پروفیسر بھیم سنگھ کا چھ اپریل 2022 سے ڈاکٹر سشیل شرما کی نگرانی میں جموں کے اسپراسپیشلٹی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ ان کے کئی طبی ٹیسٹ کئے گئے اور ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔پنتھرس پارٹی کے کئی سینئر عہدیداران ان کی دیکھ بھال کررہے ہیںجن میں پی کے گنجو، محترمہ انیتا ٹھاکر، بلوان سنگھ، ایڈوکیٹ محمد سلیم شیخ، سریندر واہی، محترمہ پشپا دیوی، ایڈوکیٹ بنسی لال شرما نریش چب اور دیگر اہم ہیں۔اسی دوران راجستھان پردیش نیشنل پنتھرس پارٹی کے صدر انل شرما نے پارٹی کے نئی دہلی کے ہیڈکوارٹر میں میٹنگ کرکے پروفیسر بھیم سنگھ کی جلد صحتیابی کی خواہش اور بھگوان سے پرارتھنا کی۔ مسٹر شرما 1980سے پنتھرس پارٹی سے منسلک ہیں اور پروفیسر بھیم سنگھ کے سکھ دکھ کے ساتھی رہے ہیں۔ مسٹر شرما نے راجستھان سے لوک سبھا کا الیکشن بھی لڑا ہے۔خیال رہے کہ پروفیسر بھیم سنگھ کو چھ اپریل2022و ادھم پور اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں سے انہیں اسی دن چھٹی دلاکرجموں کے سپراسپیشلٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔