آل انڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی،ایس ٹی اوراوبی سی یونٹ بارہمولہ کی ضلع کمشنر سے خصوصی اپیل

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍آل انڈیا کنفیڈریشن کے ضلع صدر بارہ مولہ محمد اقبال بڈھانہ نے یہاں جاری ایک بیان میں ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ ان کی طرف سے ضلع کے ایس ٹی لوگوں و علاقہ جات کی جائز و ضروری مانگوں کو ضلع کے مختلف افسران نے پورا نہیں کیا۔حالاں کہ کنفیڈرشن کی طرف سے کئی بار میمو رنڈم آف ڈیمانڈز متعلقہ دفاتر میں رکھے گئے مگر اب تک کسی مانگ کو پورا نہیں کیا اور یکسر نظر انداز کیا گیا ہے باوجود اس کہ ایس ٹی کے لئے ٹی ایس پی کے فنڈز کی فراہمی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک آرٹی آئی کے جواب کی تفصیلات کے مطابق مارچ تک ایک کروڑ سے زائد رقم خرچ نہیں کی گئی تھی اور دوسری طرف ایس ٹی کے عام لوگ اپنی ڈیمانڈز کو لیکر ضلع کے ہر شعبے کے ہر کسی دفتر میں چکر کاٹتے ہیں اور کوئی ان کی جائز و ضروری مانگوں کو پورا کرنے کے حق میں نہیں۔اس ضمن میں ضلع صدر کنفیڈریشن محمد اقبال بڈھانہ نے ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ سے اپیل کی ہے کہ ضلع کے ہر ایس ٹی فرد و علاقہ جات کی جائز مانگوں کو جلد از جلد پورا کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا