خواتین کے لئے سب سے خطرناک اور غیرمحفوظ شہردہلی

0
0

سوشل پرائڈویلفیئرسوسائٹی کی جانب ”تحفظ خواتین پدیاترا “کا استقبال
ےواین این
نئی دہلی //راجدھانی دہلی ،خواتین کے لئے سب سے خطرناک شہر بن گےا ہے جہاں کسی بھی عمر کی عورتیں محفوظ نہیں ہیں۔خواتین کے خلاف سب سے زیادہ جرائم دہلی میں ہوتے ہیں۔آئی ٹی او پر” تحفظ خواتین پدیاترا“ کا استقبال کرتے ہوئے یہ باتیں سوشل پرائڈ ویلفیئرسوسائٹی کے صدر ڈاکٹر کمال احمد نے کہی ہیں۔ دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال کی جانب سے نکالی جانے والی ”تحفظ خواتین پدیاترا‘ میں سوشل پرائڈویلفیئر سوسائٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی اور شہر کو جرائم سے آزاد کرانے کا مطالبہ کیا۔ سوسائٹی کی جانب سے سواتی مالیوال کی گل پوشی فریدہ اور زہرہ سیمیں نے کیا۔ سوسائٹی کے سرگرم رکن ساجد انس نے اس موقع پر کہا کہ سواتی مالیوال نے جو پدیاترا نکالی ہے، اس کی ضرورت بہت پہلے سے محسوس کی جارہی تھی کیونکہ خواتین کی سلامتی وتحفظ کے تئیں دہلی کا رکارڈ بہت خراب ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہر کی پولس ریاستی حکومت کے ہاتھ میں نہیں ہے بلکہ مرکزی حکومت کے پاس ہے اور وہ اپنے مقصد کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ راجدھانی میں چھ مہینے کی بچی سے لے کر اسّی سال کی خواتین تک کے ساتھ مجرمانہ حرکات ہورہی ہیں اور پولس عوام کے تحفظ کے بجائے وی آئی پی حضرات کے تحفظ میں لگی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا