منشیات کے خلاف جنگ جاری، سدھرہ میں اہم تقریب کا اہتمام

0
0

ایس ایس پی ریلوے محمد ارشاد نے شرکاءکو نشے کے تئیں بیدار کیا
لازوال ڈیسک
جمومنشیات جیسی سماجی علت پر جموں کے سدھرہ میں ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایس پی ریلوے محمد ارشاد ،ڈی وائی ایس پی افتخارچوہدری ، ڈی وائی ایس پی راجندر سنگھ، ڈاکٹر گگن سنگھ ،شمع اختر اور ڈاکٹر نصیب علی کے علاوہ ایس ایچ او باغ باہو نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات جیسی سماجی علت سے بچایا جائے مقررین کا کہنا تھا کہ یہ سماجی علت نوجوان نسل میں آہستہ آہستہ پھیل رہی ہے اور اس کے خلاف لڑنے کے لیے ایک اہم جنگ کی ضرورت ہے۔وہیں ایس ایس پی ریلوے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی نوجوان اس سماجی علت میں مبتلا ہے تو اس کے متعلق ہمیں جانکاری فراہم کی جائے۔انہوں نے شرکاءکو اپنا فون نمبر بھی دیا اور کہا کہ کوئی بھی ایسی شکائت تو ہمیں اس نمبر پر رابطہ کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا