بھارتی مسلمانوں کے لئے سر زمین تنگ ہو تی جا رہی ہے: یونائٹد پیس الائنس

0
0

بھگوا دہشت گرد وں نے بھارت کے طول و عرض میں جو ادھم مچا رکھا ہے :میرشاہدسلیم
لازوال ڈیسک

جموں ؍؍کئی سیاسی اور سماجی تنظیموں کے اتحاد یونائٹد پیس الائینس نے کہا ہے کہ بھگوا دہشت گرد وں نے بھارت کے طول و عرض میں جو ادھم مچا رکھا ہے ۔اس کے باعث ہر گزرتے دن کے ساتھ میں بھارت میں مسلمانوں کے لئے سر زمین تنگ ہو رہی ہے۔ جموں میں جلیاں والا باغ قتلِ عام کی برسی پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر مزاحمتی رہنما اور یونائٹد پیس الائینس کے چیر مین میر شاہد سلیم نے کہا چند روز قبل رام نومی کے تہوار کے موقع پر بھارت کی آٹھ ریاستوں جن میں مدھیہ پردیش، بنگال، گجرات، دلی، کرناٹک، جھارکھنڈ، بہار اور گوا شامل ہیں میں جو مسلم کش فسادات بھڑکائے گئے۔ ان میں کئی مساجد اور مسلمانوں کے گھروں کو نشانہ بنایا گئے۔ انہوں نے کہا 2014کے بعد بھارت میں آر ایس ایس اور بی جے پی کے حکومت سنبھالنے کے بعد بھارتی مسلمانوں کے خلاف ظلم و زیادتی کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کے اکثریتی طبقہ کو برین واش کر کے یہ باور کروایا گیا ہے کہ مسلم سماج ان کی بقاء اور سلامتی کے لئے خطرہ اور انہیں بھارت میں امن و سکون سے رہنا کے لئے مسلمانوں کے خلاف اعلانِ جنگ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا اس طرح سے پورے ملک میں مسلم دشمنی کا ماحول تیار کیا گیا ہے۔اور اس پروپگینڈے کا سب سے خطر ناک پہلو یہ ہے کہ اسے سرکار یا ریاست کی پشت پناہی حاصل ہے۔ انہوں نے بھارت کی سول سائٹی اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ بھارت میں ہو رہی مسلم کش فسادات کو نوٹس لے کر انہیں روکنے کے عملی اقدامات کئے جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا