بی جی ایس بی یو میں سیٹ،نیٹ اور جے آر ایف پر ہفتہ بھر کوچنگ کا اہتمام

0
0

لازوال ڈیسک
راجوری؍؍بی جی ایس بی یو کے شعبہ اسلامیات نے اسلامیات کے طلباء کے لیے ایک ہفتہ بھر SET، NETاورJRF کوچنگ کم گائیڈنس پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ میں طلبہ کو امتحانات کی اسکیم، نصاب، ماخذ مواد اور NET،JRF کے اہل طلبہ اور اسکالرز کے تاثرات سمیت حکمت عملی کے حوالے سے ضروری تربیت فراہم کی گئی۔وہیں یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر اکبر مسعود نے ایسے متعلقہ پروگراموں کے انعقاد کے لیے شعبہ اسلامیات کو مبارکباد دی۔ دریں اثناء شعبہ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نسیم گل نے اپنے تعارفی کلمات میں اس قسم کے پروگراموں کے انعقاد کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ وہیںڈاکٹر شمس کمال انجم (ایسوسی ایٹ ڈین سکول آف اسلامک اسٹڈیز اینڈ لینگویجز، بی جی ایس بی یو) نے پروگرام کی صدارت کی۔تاہم پروفیسر جی ایم ملک (ڈین، اسکول آف ایجوکیشن، بی جی ایس بی یو) نے پروگرام کے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر رفیق انجم (اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ اسلامک سٹڈیز) نے پروگرام کے موضوع کا تعارف کرایا اور مذکورہ امتحانات میں کوالیفائی کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ وہیںڈاکٹر محب احد (فیکلٹی ممبر، شعبہ اسلامک سٹڈیز) نے امتحانات کی سکیم اور امتحانات میں کوالیفائی کرنے کی حکمت عملی پر لیکچر دیا۔اسی اثناء میں ڈاکٹر سرتاج احمد صوفی (فیکلٹی ممبر، شعبہ اسلامیات) نے اپنے لیکچرز میں مذکورہ امتحانات کے نصاب کے پہلو پر توجہ مرکوز کی اور SET، NETاورJRF امتحانات کے نصاب کو سمجھنے کی ضرورت کا تنقیدی جائزہ لیا۔ وہیںڈاکٹر محمد یونس (فکلٹی ممبر، شعبہ اسلامک اسٹڈیز، بی جی ایس بی یو) نے جنرل پیپر اور سبجیکٹ پیپر کے ماخذ مواد کے بارے میں بات کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا