ڈاکٹر سید مشتاق حسین جعفری کی معطلی افسوسناک:عاشق حسین خان

0
0

کہاایماندار و فرض شناس آفیسر کو اس طرح رسواکرناشرمناک،فوری بحال کیاجائے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍کیا ایک ایماندار و فرض شناس آفیسر کو معطل کرکے اس کوایمانداری کا یہ صلہ دیا جارہا ہے ۔جس پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے ۔نیک نیتی سے عوام کی خدمت جس کا شیوا رہا ہو،جس نے پرائم منسٹر ایوشمان میںسٹیٹ ایوارڈ جیتا ہو ،جس نے پونچھ کی تحصیل منڈی میںسب سے زیادہ عرصہ چار سال کامیابی کے ساتھ فرض کی انجام دہی کی ہو اور جس آفیسر کو اس ماہ کے آخر میںنوکری سے ریٹائر ہو نا ہو ،اس کو ایک چھوٹی سی کلیریکل غلطی کی وجہ سے معطل کئے جانے پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے ۔شیعہ فیڈریشن صوبہ جمو ںکے صدر عاشق حسین خان کی جانب سے جاری ایک پریس بیان میںپونچھ منڈی کے بی ایم او و انچارج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید مشتاق حسین جعفری کو معطل کئے جانے پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے حکام سے اپیل کی ہے کہ بی ایم او منڈی ڈاکٹر سید مشتاق حسین جعفری کو فوری طور پر بحال کیا جائے ،خان نے کہا کہ پونچھ منڈی میںجعفری صاحب پہلے آفیسر رہے ہیںجس نے سب سے زیادہ عرصہ چار سال اپنا فرض انجام دیا ہے ،جعفری صاحب نے زندگی بھر ایمانداری و دیانت داری و فرض شناسی سے اپنا کام سرانجام دیا ،انہوںنے پرائم منسٹر آیوشمان میںاعلی کارکردگی کا مظاہر ہ کیا جس کے صلے میںان کو سٹیٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔مگر گذشتہ روز ورچول میٹنگ کے دوران ایک معمولی کلیریکل مِِسٹیک کی بنا پر ان کو فوری معطل کر دیا گیا جبکہ ٖ ڈاکٹر سید مشتاق حسین جعفری ماہ اپریل کے آخر میںریٹائر ہو نے والے ہیں۔عاشق حسین خان نے کہا کہ بی ایم او منڈی نے کرونا کال کے دوران زبردست کام سرانجام دیا ۔وہ اپنی و اپنے اہل خانہ کی زندگی کی پرواہ کئے بغیر اپنا فرض سرانجام دیتے رہے ۔ایسے ہونہار و فرض شناس و جانفشانی سے فرائض انجام دینے والے آفیسر کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے ان کو معمولی سی غلطی پر معطل کیا جانا سراسر زیادتی و قابل افسوس امر ہے ۔اس لئے میری حاکم موصوف سے اپیل ہے کہ سید مشتاق حسین جعفری کو فوری طور پر بحال کیا جائے ۔یاد رہے کہ سید مشتاق حسین جعفری کی معطلی پر متعدد ڈی ڈی سی ،بی ڈی سی ،پی آر آئی ،سرپنچوںو پنچوںکے ساتھ سابق ممبران اسمبلی و معزز شخصیات نے بھی گہرے افسوس کا اظہار کر تے ہوئے بی ایم او منڈی کو فوری بحال کئے جانے کی مانگ کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے دور میںبی ایم او منڈی نے فرض سرانجام دے کر عوام کے دلوںپر گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔ایسے پاک و صاف آفیسر کے ساتھ اس طرح کی زیادتی ناقابل برداشت ہے ۔اس لئے بی ایم او منڈی کو فوری طور پر بحال کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا