پونچھ پولیس کو ملی بڑی کامیابی، چوروں کی ایک گینگ گرفتار

0
0

لاکھوں کے زیورات و نغدی برآمد، مزید تفتیش جاری
ماجد چوہدری
پونچھ؍؍مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی میں ضلعی پولیس پونچھ نے تین چوروں کی ایک گینگ کو پکڑنے کا دعوی کیا ہے جن کے پاس سے لاکھوں روپے کا سونا و نغد رقم برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا ہیکہ پونچھ شہر خاص کے ستھراں والی باولی وارڈ نمبر پندرہ کے دیوندر لال کے گھر سے چوری کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد پولیس نے رپورٹ درج کر تحقیقات شروع کردی۔ایس ایس پی پونچھ روہت بسکوترہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر و ایس ایچ او پونچھ کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے تحقیقات شروع کردی اور دوران تحقیقات پولیس ٹیم نے ایک شخص کو پکڑا جس سے کچھ اشیاء برآمد ہوئیں جس کے بعد انہوں نے اسکی تفتیش کی تو دو اور لڑکوں کے نام سامنے آئے جن کو پولیس نے گرفتار کر ایف آئی آر درج کر تحقیقات شروع کردی ہے اور شہر میں باقی چوریوں کا پتہ بھی لگایا جارہا ہے۔اس دوران ایس ایس پی پونچھ روہت بسکوترہ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ جب گھروں سے باہر جائیں تو اپنے پڑوسیوں کو ضرور بتایا کریں جس سے وہ آپ کے گھر کی نگرانی کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ اجنبیوں سے اپنے گھر کی جانکاری نہ شیئر کریں اور کوئی حادثہ ہونے پر پولیس کو ضرور اطلاع کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا