سلال پاور اسٹیشن، جیوتی پورم نے امبیڈکر جینتی منائی

0
0

بابا صاحب بی آر امبیڈکر کو خراج عقیدت کیا پیش
لازوال ڈیسک
جموں؍؍آج بھارت رتن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کا 131 واں یوم پیدائش سلال پاور اسٹیشن، جیوتی پورم میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ سلال پاور اسٹیشن کے سربراہ اور گروپ کے جنرل منیجر (سول) راجندر پرساد اور تمام جنرل منیجروں کے ذریعہ بابا صاحب کی تصویر کے سامنے چراغ جلا کر جوبلی کی تقریبات کا آغاز کیا گیا۔ اس کے بعد پاور اسٹیشن کے سربراہ نے بابا صاحب کی تصویر پر پھول چڑھا کر سلامی پیش کی اور تمام اہلکاروں نے انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔وہیںپاور اسٹیشن کے سربراہ نے بابا صاحب کو یوگ پورش قرار دیا اور انہیں سلام پیش کرتے ہوئے ان کے وژن اور اصولوں کو پورے انسانی سماج کے لیے مفید قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے آئین کے مصنف کے طور پر بابا صاحب کو پوری دنیا میں ہندوستان کو ایک الگ شناخت دلانے میں ان کی انمول شراکت کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر بابا صاحب کے اصولوں اور نظریات کے ساتھ ساتھ بی بی کلیان، سینئر مینیجر (قانون) اوراوم پرکاش، آفس سپرنٹنڈنٹ نے اپنی شاعری اور گیتوں کے ذریعے بابا صاحب کی شراکت اور ان کی سوانح حیات کے بارے میں موجود سبھی کو آگاہ کیا۔اس موقع پر سلال پاور اسٹیشن کے جنرل منیجرسریش کمار، جتیندر کمار ودیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا