وادی کشمیر میں تشدد کا یہ عمل بند ہونا چاہئے :اپنی پارٹی

0
0

کولگام میں اقلیتی طبقہ کے ممبر پرحملہ کی پرزور مذمت
لازوال ڈیسک
سرینگر//جموں وکشمیر اپنی پارٹی نے کولگام کے نواسی ستیش کمار سنگھ پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جوکہ زخموں کی تاپ نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ اپنی پارٹی ترجمان اعلیٰ نے پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ہے کہ ’’اپنی پارٹی ستیش کمار سنگھ پر گھناؤ پر بزدلانہ اور گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتی ہے‘‘۔ انہوں نے کہاکہ بے حس اور بلاجواز تشددد کے اِس عمل میں ایک اور معصوم قیمتی جان ضائع ہوئی اور یہ عمل بند ہونا چاہئے۔ انہوں نے سوگوار کنبہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی قیادت نے اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اس حملے کو ہم آہنگی کی ثقافت اور بھائی چارے کو بگاڑنے کی کوشش قرار دیا۔یہ دیکھ کر دل دہلا دینے والا ہے کہ ایک کشمیری ایک عام کشمیری کا خون بہا رہا ہے۔ پارٹی نے اُمیدظاہر کی کہ ضروری وادی میں امن قائم ہو گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا