خطہ پیر پنجال کو میدان جنگ نہ بنایا جائے :جاوید احمدرانا

0
0

کہاسب ڈویژن کے لیئے بلاتاخیر ٹراماہسپتال منظور کیا جائے
اعجاز کوہلی
مینڈھرلیکن حالیہ دنوں پلوامہ میں خودکش حملے کی بنیا دپر پورے خطہ میں کشیدگی اپنے انتہا کو پہنچ چکی ہے جس کازیا دہ اثر خطہ پیرپنجال کے سرحدی علاقے میںقدر زیا دہ ہی دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار نیشنل کانفرنس کے سنٹرل سکریٹری اور سابقہ ممبر اسمبلی مینڈھر جاوید احمد رانانے پریس کے نام جاری اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ تیس ( (30سالوں سے ریاست جموں وکشمیرسرد جنگ کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے یہاں کے مظلو م اورمعصوم عوام کو بے شمار جانی و مالی نقصان برداشت کر نا پڑ ا ہے جسکی بھرپائی ہو نا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دور حاضر جنگ و جدال کا دورنہیں بلکہ موجودہ دور تعمیر و ترقی او ر خو شحالی کا دورہے آج اکیسویں صدی میں جہاں رہتی دنیا ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے خلاءتک رسائی کرچکی ہے وہی ہمارے دونوں ہمسایہ ممالک ایک دوسرے پرجراثیمی اور مہلک ہتھیاروںکے زورپر ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں ۔جاوید احمد رانا نے دونوں جوہری طاقتوںسے مطالبہ کیا کہ دنیا کے اس خوبصورت خطہ جنت بےنظیر کو مہلک او ر جان لیوا ہتھیاروں کی تجربہ گاہ نہ بنانے کے بجائے سیاحت او ر تجارت کا مر کزبنایا جائے جس کی بدولت اس پسماندہ خطہ سے غربت او ر بد حالی کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج ستر(70)سال گزرنے کے باوجود بھی اس دیرینہ تصفیہ طلب مسئلے کا کوئی خاطر خواہ حل نہیں نکالاجاسکاہے ۔جاویداحمد رانا نے کہا کہ ہماری سرکاروں نے ہمیشہ اس سرحدی خطہ کو تعمیر و ترقی کے بجائے میدان جنگ میں تبدیل کیا ہے جس کی سزا یہاں کی ہماری نسلیں عرصہ دراز سے برداشت کرتی آئیں ہیں انہوں نے دونوں ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ خطہ میں امن عمل کے قیام کے لیے دونوں پڑوسی ممالک کوگفت و شنید کے ذریعہ تمام تر آپسی اختلافات کامناسب او ر باوقارحل تلاش کر ناچائیے تاکہ موجودہ کشیدہ ماحول سے یہاں کی عوام کو نجات حاصل ہو سکے ۔جاوید احمد رانا گورنر انتظامیہ سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سرحد پر مقیم عوام کے درد کو محسوس کرتے ہوئے ہرایک کنبہ کے الگ الگ بنکر بنائے جائیں تاکہ کشیدہ ماحول میں یہاں کی عوام اپنے مال و عیال کو محفو ظ رکھ سکیں انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سب ڈویژن مینڈھر کے لیے بلا تاخیر ایک ٹراماہسپتال منظور کیا جائے تاکہ اس پر تشدد ماحول میں بر وقت ِضرورت مظلوم عوام اس ہسپتال سے استفادہ حاصل کرسکیں ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا