گولہ باری، طبی سہولیات، تعلیمی نظام بے روزگاری جیسے اہم مسائل: ریاست خان

0
0

مرتضٰی اکثر
جموں// سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل بالاکوٹ سے تعلق رکھنے والے ریاست خان نے آئے دن پریشانیوں کو زیربحث لاتے ہوئے کہا کہ بلااشتعال گولہ باری سے متاثرہ لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں طبی سہولیات، تعلیمی نظام بے روزگاری جیسے اہم مسائل پر بحث کی گئی۔ نمائندہ لازوال سے بات کرتے ہوئے وہاں کے رہنے والے ایک مقامی باشندہ ریاست خان سے بات کی انہوں نے کہا کہ جانی تحفظ کے لیے کوئی خاص بندوبست نہ ہے ، انہوں نے کہا کے گولہ باری سے متاثر لوگوں کے لیے ابھی تک بنکر نہیں بنے ہیں جو ضلع ترقیاتی کمشنر راہول یادو ان کو بنانے میں تیز رفتاری لا رہے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام بھی صحیح نہیں ہے کیونکہ حدمتارکہ پر واقع اسکول اکثر بند رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ رہبرے تعلیم ٹیچر کی دوبارہ ویلج لیول پر بھرتی کی جائے تاکہ بے روزگاری کا مسئلہ بھی حل ہو اور پڑھے لکھے نوجوان خدمت بھی کرسکیں مزید انہوں نے کہا کہ پرائمری اسکول میں رہبرے کھیل ٹیچر لگائے جائیں تاکہ بچوں کی صحیح نشوونما ہو سکے انہوں نے کہا کہ ڈگری کالج مینڈھر جانا ہمارے علاقہ کے بچوں کے لئے کافی حد تک مشکل ہے انہوں نے کہا کہ بالاکوٹ میں ڈگری کالج کا قیام کیا جائے تاکہ ہمارے بچے اعلی تعلیم سے روشناس ہوسکیں انہوں نے کہا کہ پرائمری پی ایچ سی دارگلون کو اپ گریڈ کیا جائے اور ایک ٹراما سینٹر بھی دیا جائے مزید انہوں نے کہا کہ مینڈھر اسپتال کو بھی اپ گریڈ کیا جائے اور سپیشلسٹ ڈاکٹروں کو تعینات کیا جائے مزید انہوں نے کہا کہ مینڈھر تحصیل کو ضلع کا درجہ دیا جائے کیونکہ یہ اب تین تحصیلوں پر مشتمل ہے انہوں نے کہا کہ بالاکوٹ میں ایس ڈی ایم کو بٹھایا جائے اور پولیس تھانہ بھی دیا جائے مزید انہوں نے کہا کہ گولہ باری سے متاثرہ علاقہ جات کو چھ ماہ کا اضافی راشن بھی دیا جائے انہوں نے کہا کہ بالاکوٹ کے لوگوں سے اکثر نا انصافی کی جاتی ہے جس کا ثبوت حالیہ دنوں میں اسکولوں کی اپ گریڈیشن کی لسٹ ہے انہوں نے کہا کہ مڈل اسکول بسونی اور میڈل سکول سندوٹ چالیس سال سے سیاست کا شکار ہوتا جا رہا ہے اور ہائی اسکول سندوٹ کو ہائر سکینڈری اسکول کا درجہ دیا جائے انہوں نے کہا کہ جس طرح1998 میں ڈی جی پولیس نے بالاکوٹ میں پولیس بھرتی کی تھی اسی طرح پھر ایک باریہاں کے نوجوان کو بھرتی کی جائے کیوں کے یہ نوجوان خدمت کا جذبہ بھی رکھتے ہیں اوراس کے سا تھ میں بےروزگاری کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ میڈل پاس نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے کیونکہ یہاں کے نوجوان پونچھ اور جموں میں پڑے بچوں کے ساتھ مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ طبی سہولیات کو یقینی بنایا جائے اور سب سینٹرسندوٹ کو پی ایچ سی کے زمرے میں لایا جائے انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں کی آر بی آے لسٹ کو دیکھا اور خوشی بھی ہوئی کہ گورنر انتظامیہ بچے کاموں کو انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے سی ایم حال میں ریزرویشن بھی دیا تھا کہ سندھوٹ گاو¿ں کواس زمرے میں لایا جائے کیونکہ یہ گاو¿ں بالکلایل آوسی پر ہے اور اکثر گولہ باری سے متاثرہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ بالاکوٹ کے لیے بلٹ پروف ایمبولینس دی جائیں تاکہ ا دوران گولاباری لوگوں کو منتقل کیا جا سکے اور جو لوگ محکمہ ہیلتھ میںبطور ڈرائیور اورچھے چھے سال سے انجام دے رہے ہیں ان کو پرماننٹ کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل کا ازالہ گورنرکریں تاکہ سرحدی عوام کی مشکلا ت کا حل ہو سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا