متعدد بار انتظامیہ سے گزارش کے بعد گزارشات ٹھنڈے بستے میں : عوام
ریاض ملک
منڈی پنچائیت بلنائی کے لوگوں نے اس وقت انتظامیہ سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد ایک ٹیم مقرر کرکے بلنائی میں پڑ رہی پسی کا معائنہ کروائیں اور جو گھر اس پسی کی زد میں آرہے ہیں انہیں کسی محفوظ جگہ میں منتقل کرنے کے لئے اقدام اٹھائے جائیں – اس ضمن میں چوکیدار عبدالاحد نے بتایاکہ اس سے قبل بھی ہم نے کئی بار اس پسی کے معاملہ کو لیکر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کو عرضی پیش کی جو تحصیلدار منڈی کے نام بھیجی گئی لیکن آج تک اس عرضی پر کوئی دھیان نہیں دیاگیا ہے – اس وقت 8 سے 10 مکان پسی کی زد میں ہیں اور آنے جانے کا راستہ بھی بالکل ختم ہوچکاہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامناکرنا پڑ رہاہے – وہیںسماجی کارکن خلیل احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان متاثرین کمنبوں کے خاندان والے دوسروں کے گھروں میں گزاراکررہے ہیں – ان لوگوں کے پاس ایسی کوئی جگہ بھی نہیں ہے جہاں یہ غریب اپناآشیانہ بناسکیں – یہاں تک کہ ایک غیریب شخص جس کے گھر میں دس بچیاں ہیں وہ غریب باپ ان ایک درجن انسانوں کا کہاں بندوبست کرے – انہوں نے کہا انتظامیہ سے بار بار گزارشات کے بعد بھی کوئی تعاون نہیں ملا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے مکین سخت تنگی میں اپناگزر بسر کررہے ہیں انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد ایک ٹیم تشکیل دے کے ان لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کریں ورنہ یہ لوگ اپنے خاندان کو لیکر منڈی میں پہنچ جائیں گے پھر انتظامیہ کو معاملہ سمیٹنا مشکل ہوگا لہذا جلد از جلد گاوں بلنائی تحصیل منڈی کی عوام کے ساتھ انصاف کا معاملہ کیا جائے – اس موقع پر عبدالمجید ،محمد شریف ،محمد فاروق، عبدالمجید ،بشیر احمد، عبدالاحد موجود تھے